17ویں پیرالمپکس گیمز کے آخری دن ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ ہوا اور ایران کے قومی کھلاڑی علی اکبر غریب شاہی نے متحدہ عرب امارات، برازیل، ملییشیا، امریکہ، جاپان، میکسیکو، ازبکستان اور پاکستان اور منگولیا کے حریفوں سے مقابلہ کیا۔
4 عالمی چیمپئن شپ اور ایشین گیمز میں ایک گولڈ میڈل رکھنے والے غریب شاہی نے اپنی پہلے قدم میں 247 کلوگرام کا انتخاب کیا جسے انہوں نے کامیابی سے اٹھایا اور پیرالمپکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
دوسری باری میں انہوں نے 252 کلو گرام وزن کا مطالبہ کیا اور اسے بھی انہوں نے درست طریقے سے کنٹرول کیا اور اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
غریب شاہی کا تیسرا انتخاب 261 کلو گرام وزن تھا، جسے وہ قابو کرنے میں ناکام رہے اور آخر کار اسی 252 کلوگرام کے ریکارڈ کے ساتھ پیرس پیرالمپکس کے چیمپيئن بنے۔
اس کیٹیگری میں منگولیا کے ویٹ لفٹر نے چاندی اور میکسیکو کے کھلاڑی نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔
پیرس پیرا اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کا یہ ساتواں گولڈ میڈل تھا۔
آپ کا تبصرہ